QR codeQR code

ایران اور پاکستان کے درمیان صحت کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تاکید

ایران کے وزیر صحت نے میڈیکل اور صحت عامہ سے متعلق صلاحیتیں اور تجربات پاکستان کو منتقل کرنے کی خبر دی ہے

16 Oct 2019 گھنٹہ 19:48

ایران کے وزیر صحت نے میڈیکل اور صحت عامہ سے متعلق صلاحیتیں اور تجربات پاکستان کو منتقل کرنے کی خبر دی ہے


ایران کے وزیر صحت نے میڈیکل اور صحت عامہ سے متعلق صلاحیتیں اور تجربات پاکستان کو منتقل کرنے کی خبر دی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے منگل کو تہران میں پاکستان کے وزیر صحت ظفر مرزا سے ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اپنی ضرورت کی ستانوے فیصد دوائیں خود تیار کرتا ہے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان کے ساتھ حفظان صحت اور میڈیکل شعبے میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
اس ملاقات میں پاکستان کے وزیرصحت ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان ، دواؤں کی صنعت میں ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے-
پاکستان کے وزیرصحت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ حفظان صحت اور میڈیکل شعبے میں تعاون کے فروغ سے علاقے میں متعدی اورانفکشن پیدا کرنے والی بیماریاں کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہا کہ مشرقی میڈیٹیرین سی کے علاقے کے ممالک کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی موجودگی، ملکوں کے تجربات اور نئی ٹیکنالوجی سے استفادے کا بہترین ذریعہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 440250

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440250/ایران-اور-پاکستان-کے-درمیان-صحت-شعبوں-میں-باہمی-تعاون-پر-تاکید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com