>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل کرلی - پرنٹ کریں

QR codeQR code

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل کرلی

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے

16 Oct 2019 گھنٹہ 19:43

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے


بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس رانجن گوگوئی کی سربراہی میں جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس دی وائی چندرچور، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس اے نذیر پر مشتمل بینچ نے بابری مسجد کی ملکیت کے لیے فریقین کے دہائیوں سے دائر دعوؤں پر 39 روز کی مسلسل سماعت کے بعد آج فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جسے اب سے کچھ ہی دیر میں سنایا جائے گا۔ آج کی سماعت میں ہندو فریق مہا سبھا کی جانب سے دلائل پیش کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست کی گئی جس پر چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی بہت وقت دیا جا چکا ہے اب بس اس کیس کا فیصلہ سنانا ہے جس نے جتنی بات کرنی تھی وہ مکمل ہوگئی۔ سپریم کورٹ آف انڈیا 30 ستمبر 2010ء کے الہٰ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کررہی ہے، جس میں الہٰ آباد ہائیکورٹ نے اس متنازع 2.77 ایکڑ جگہ کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا۔ بابری مسجد کیس پر فیصلے کے پیش نظر ایودھیا میں 10 دسمبر تک دفعہ 144 بھی نافذ کی جاچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 440249

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440249/بھارتی-سپریم-کورٹ-نے-بابری-مسجد-کیس-کی-سماعت-مکمل-کرلی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com