تاریخ شائع کریں2019 16 October گھنٹہ 16:33
خبر کا کوڈ : 440240

امام حسین علیہ السلام نے آزادی اور حریت کا درس دیا ہے

ایرانشھر کے امام جمعہ اور اہلسنت مدرسے کے سربراہ " مولوی شمس الحق دامنی" نے کہا
امام حسین علیہ السلام کا پیغام آزادی کا پیغام ہے اور امام حسین ؑ نے مسلمانوں کو حریت کا درس دیا ہے اور مسلمانوں کو اہیے ظلم کے مقابلے میں کسی بھی صورت تسلیم نا ہو اور آزادی کی جدو جہد جاری رکھیں
امام حسین علیہ السلام نے آزادی اور حریت کا درس دیا ہے
امام حسین علیہ السلام نے آزادی اور حریت کا درس دیا ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے اہلسنت عالم دین صوبہ ایرانشھر کے امام جمعہ اور اہلسنت مدرسے کے سربراہ " مولوی شمس الحق دامنی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا " امام حسین علیہ السلام کا پیغام آزادی کا پیغام ہے اور امام حسین ؑ نے مسلمانوں کو حریت کا درس دیا ہے اور مسلمانوں کو اہیے ظلم کے مقابلے میں کسی بھی صورت تسلیم نا ہو اور آزادی کی جدو جہد جاری رکھیں۔
اہلبیت علیھم السلام کی محبت اہلسنت کے ایمان کا جز ہے اور اہلیبیت ؑ پر درود بھیجے بغیر اہلسنت کی نماز بھی کامل نہیں ہے۔ امام حسین علیہ اسلام کے قیام کا مقصد امر بالمعروف اور نھی از منکر کی صحیح پہچان کروانا تھا"۔
مولوی شمس الحق نے مزید کہا ، جب امام عالی مقامؑ نے دین کو خطرے میں پایا تو آپؑ نے اپنے شریعی وظیفہ پر عمل کرتے ہوئے یزد کی باطل اور ظالم حکومت کے خلاف قیام کیا اور باطل حکومت سے مقابلے میں آپ نے ہر قسم کی قربانی دین کی راہ میں پیش کردی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے نبی پاک ﷺ سے محبت کو واجب قرار دیا ہے اور ان کے اہلیبیت کی محبت بھی واجب کی ہے اور اللہ نے اپنی محبت کو اہلیبیت رسول کی محبت سے متصل کردیا ہے
https://taghribnews.com/vdcdoz0ozyt0ox6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ