تاریخ شائع کریں2019 16 October گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 440233

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو منی لانڈرنگ کے خلاف مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کردی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گز
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف  نے پاکستان کو منی لانڈرنگ کے خلاف مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کردی
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت پر قابو پانے سے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
تاہم ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو آئندہ 4 ماہ میں دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور منی لانٖڈرنگ کے خاتمے سے متعلق مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے جسے گزشتہ برس انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خاتمے میں غیر مطمئن اقدامات کی وجہ سے شامل کیا گیا۔
ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں حالیہ پیش رفت سے متعلق باضابطہ اعلان رواں برس 18 اکتوبر کو کیا جائےگا۔
مذکورہ خبر کی تصدیق کے لیے وزارت خزانہ کے ترجمان عمر حمید خان سے بات کی گئی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے اور 18 اکتوبر سے پہلے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔
https://taghribnews.com/vdcfmxdjmw6dj0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ