تاریخ شائع کریں۲۳ مهر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۵:۵۱
خبر کا کوڈ : 440126

توحیدی فکر کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا

سید احمد خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کے داعی تھے
جب تک معاشرے میں توحیدی فکر اجاگر نہیں ہوتی اس وقت تک مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کا وجود میں آنا مشکل ہے۔
توحیدی فکر کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا
توحیدی فکر کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے  ہیں۔
سید احمد خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کے داعی تھے اور آپ نے ہمیشہ ہی مسلمانوں کے درمیان وحدت کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا ہے آپ اکثر کہا کرتے تھے " مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد اور وحدت کی اہمیت بات کی جاتی ہے لیکن عملی میدان میں اس پر عمل ہوتے نظر نہیں آتا جب تک معاشرے میں توحیدی فکر اجاگر نہیں ہوتی اس وقت تک مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کا وجود میں آنا مشکل ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس