QR codeQR code

امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد امر بالمعروف اور نھی از منکر کی صحیح پہچان تھی

تقریب مذاہب اسلامی کی شوری عالی کے رکن اہلسنت عالم دین" مولوی سید ابراھیم فاضل حسینی " نے کہا

15 Oct 2019 گھنٹہ 15:42

اہلبیت علیھم السلام کی محبت اہلسنت کے ایمان کا جز ہے اور اہلیبیت ؑ پر درود بھیجے بغیر اہلسنت کی نماز بھی کامل نہیں ہے۔ امام حسین علیہ اسلام کے قیام کا مقصد امر بالمعروف اور نھی از منکر کی صحیح پہچان کروانا تھا


امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد امر بالمعروف اور نھی از منکر کی صحیح پہچان تھی
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی شوری عالی کے رکن اہلسنت عالم دین" مولوی سید ابراھیم فاضل حسینی " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، اہلبیت علیھم السلام کی محبت اہلسنت کے ایمان کا جز ہے اور اہلیبیت ؑ پر درود بھیجے بغیر اہلسنت کی نماز بھی کامل نہیں ہے۔ امام حسین علیہ اسلام کے قیام کا مقصد امر بالمعروف اور نھی از منکر کی صحیح پہچان کروانا تھا"۔
مولوی ابراھیم نے مزید کہا ، جب امام عالی مقامؑ نے دین کو خطرے میں پایا تو آپؑ نے اپنے شریعی وظیفہ پر عمل کرتے ہوئے یزد کی باطل اور ظالم حکومت کے خلاف قیام کیا اور باطل حکومت سے مقابلے میں آپ نے ہر قسم کی قربانی دین کی راہ میں پیش کردی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے نبی پاک ﷺ سے محبت کو واجب قرار دیا ہے اور ان کے اہلیبیت کی محبت بھی واجب کی ہے اور اللہ نے اپنی محبت کو اہلیبیت رسول کی محبت سے متصل کردیا ہے۔ اہلسنت اور شیعوں کے درمیان فرق بس اتنا ہے کہ شیعہ ان کو منسوب من اللہ جانتے ہیں لیکن اہلسنت کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ نے ان کی محبت اور پیروی کو لازم قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 440124

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440124/امام-حسین-علیہ-السلام-کے-قیام-کا-مقصد-امر-بالمعروف-اور-نھی-منکر-کی-صحیح-پہچان-تھی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com