تاریخ شائع کریں2019 15 October گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 440117

پاک ایران اسمبلی کے اسپیکرز کی ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال

پارلیمانی اسپیکروں نے مختلف میدانوں خاص طورپر اقتصادی میدان میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے پارلیمانی اسپیکروں نے مختلف میدانوں خاص طورپر اقتصادی میدان میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے
پاک ایران اسمبلی کے اسپیکرز کی ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے پارلیمانی اسپیکروں نے مختلف میدانوں خاص طورپر اقتصادی میدان میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بلغراد میں آئی پی یو کے اکتالیسویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کی مشترکہ ثقافت اور موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سلسلے میں ایران میں مثبت اور اچھے نظریات پائے جاتے ہیں - انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے اختلافات کے حل کی امید کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی میدان میں ایران اور پاکستان کے درمیان کام کم ہو رہا ہے اسی لئے اس میدان میں مدد کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کے دو اہم ممالک کی حیثیت سے ایران اور پاکستان اپنی توانائیوں سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں ۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بھی وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ تہران میں ایران کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کئے جانے اور کشمیری عوام کے لئے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی میدان میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع پاکستان اور ایران کی ترقی و پیشرفت میں مدد گار ثابت ہوگی -
https://taghribnews.com/vdcgqz9tuak9tq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ