تاریخ شائع کریں۲۳ مهر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۵:۰۸
خبر کا کوڈ : 440114

سعودی حکومت قطیف میں 128 افراد کو شہید کر چکی ہے

سعودی شیعوں کے خلاف آل سعود حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے
سعودی حکومت ، دوہزار گیارہ سے اب تک قطیف کے ایک سو اٹھائیس افراد کو شہید کر چکی ہے جن میں اکتالیس افراد کو جیل میں ہی شیعہ کر دیا گیا ہے
سعودی حکومت قطیف میں 128 افراد کو شہید کر چکی ہے
سعودی شیعوں کے خلاف آل سعود حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے
رپورٹوں کے مطابق آل سعود حکومت دوہزار گیارہ سے اب تک قطیف علاقے کے ایک سو اٹھائیس شیعہ مسلمانوں کو شہید کر چکی ہے۔سعودی عرب کے قطیف علاقے کی ٹوئیٹر پر فعال شخصیت ناشط القطیفی نے ایک پیغام میں اس علاقے کے شیعہ مسلمانوں کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رہنے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی حکومت ، دوہزار گیارہ سے اب تک قطیف کے ایک سو اٹھائیس افراد کو شہید کر چکی ہے جن میں اکتالیس افراد کو جیل میں ہی شیعہ کر دیا گیا ہے۔ٹوئیٹر پر سرگرم  سعودی شخصیت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شہر قطیف کے شیعوں کی سرکوبی میں حالیہ برسوں میں تیزی آئی ہے لکھا ہے کہ پورا علاقہ سیکورٹی محاصرے میں ہونے اور سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں غیرملکی صحافیوں کے داخل ہونے پر پابندی کی وجہ سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل سعود حکومت کے بہت سے جرائم منظر عام پر نہیں آپاتے۔قطیف مشرقی سعودی عرب کا ایک شیعہ نشین علاقہ ہے اور تیل کے ذخائر سے مالا مال ہے تاہم یہاں کے شہریوں کو شیعہ ہونے کی بنا پر ظلم و ستم اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اسی بنا پر اس علاقے میں سعودی حکومت ظلم و ستم کے خلاف مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس