QR codeQR code

یمن کے شہری علاقوں پر سعودی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں یمن کے مختلف علاقوں میں تیس بار سے زائد بمباری کی ہے

15 Oct 2019 گھنٹہ 15:05

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں یمن کے مختلف علاقوں میں تیس بار سے زائد بمباری کی ہے

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں یمن کے مختلف علاقوں میں تیس بار سے زائد بمباری کی ہے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں یمن کے مختلف علاقوں میں تیس بار سے زائد بمباری کی ہے - یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا کہ اس عرصے میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے سب سے زیادہ شمالی صوبے صعدہ کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا - جارح سعودی اتحاد کے توپخانوں نے بھی یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر شدید گولہ باری کی ہے - جارح سعودی اتحاد کے توپ خانوں کے حملوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بھی الحدیدہ شہر کے انجینئرنگ کالج پر بمباری کی - دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضارکافورس نے جارح فوج کے حملوں کے جواب میں یمن کے شمالی صوبے الجوف اور جنوب مغربی صوبے تعز میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں ۔

خبر کا کوڈ: 440113

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/440113/یمن-کے-شہری-علاقوں-پر-سعودی-طیاروں-کی-بمباری-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com