تاریخ شائع کریں2019 15 October گھنٹہ 14:55
خبر کا کوڈ : 440109

میکسیکو میں فائرنگ سے 17 پولیس اہلکار ہلاک و زخمی

میکسیکو میں فائرنگ سے 14 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق مغربی میکسیکو کے علاقے ال اگواج میں پولیس اہلکار عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے جارہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا گیا
میکسیکو میں فائرنگ سے 17 پولیس اہلکار ہلاک و زخمی
میکسیکو میں فائرنگ سے 14 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق مغربی میکسیکو کے علاقے ال اگواج میں پولیس اہلکار عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے جارہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑیاں بھی نذر آتش کردیں اور پھر بہ آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
میکسیکو منشیات فروشی سے متاثرہ اور لاقانونیت کا شکار ملک ہے جہاں گزشتہ سال فائرنگ اور دیگر واقعات میں 29 ہزار شہری ہلاک ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdchvvnkw23nkzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ