>> کشمیر بہت جلد بھارت فوج کے قبرستان میں تبدیل ہوجائے گا | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2019 14 October گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 440015

کشمیر بہت جلد بھارت فوج کے قبرستان میں تبدیل ہوجائے گا

پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے
پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس طرح کابل کو امریکیوں کا قبرستان بنایا اسی طرح سری نگر کی گلیوں کو بھارت کا قبرستان بنا دیں گے
کشمیر بہت جلد بھارت فوج کے قبرستان میں تبدیل ہوجائے گا
پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس طرح کابل کو امریکیوں کا قبرستان بنایا اسی طرح سری نگر کی گلیوں کو بھارت کا قبرستان بنا دیں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس طرح کابل کو امریکیوں کا قبرستان بنایا اسی طرح سری نگر کی گلیوں کو بھارت کا قبرستان بنا دیں گے۔ حیدرآباد میں کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کے کرفیو کو ستر روز گزر گئے حکومت نے کوئی لائحہ عمل اختیارنہیں کیا، ستردنوں میں سری نگراجتماعی قبربن چکی ہے،80 لاکھ لوگوں کیلئے سانس لینا محال ہے ،کھانا، ادویات ختم ہوچکی ہیں، خواتین اپنے بچوں اور بھائیوں کی لاشیں اٹھا رہی ہیں،کشمیری صرف پاکستان سے الحاق کیلئے ظلم و ستم سہہ رہے ہیں مگر ہمارے حکمران معیشت بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ  72 سالوں سے کشمیری عوام جدوجہد کررہے ہیں جو صرف آزادی کے لیے ہے آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ 7 سال کا بچہ بھی سری نگر میں دشمن کا مقابلہ کررہا ہے،کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں، اعلان کرتا ہوں کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی طرف نہ دیکھے، ٹرمپ ہمارے ساتھ ثالثی نہیں کرے گا، ٹرمپ کی کشتی خود امریکہ میں ڈوب رہی ہے اور وہ پاکستانی حکومت کا ساتھ دینے کی باتیں کررہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdfz0okyt0oz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ