تاریخ شائع کریں2019 14 October گھنٹہ 16:31
خبر کا کوڈ : 440012

افغانستان میں طالبان نے حملہ کرکے گورنر کو ہلاک کردیا

افغانستان میں طالبان نے ضلعی گورنر راز محمد وزیری کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گورنر ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تحصیل جغاتو کے ضلعی گورنر راز محمد وزیری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں گورنر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے
افغانستان میں طالبان نے حملہ کرکے گورنر کو  ہلاک کردیا
افغانستان میں طالبان نے ضلعی گورنر راز محمد وزیری کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گورنر ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تحصیل جغاتو کے ضلعی گورنر راز محمد وزیری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں گورنر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان فردوس فرامراز نے قاتلانہ حملے میں ضلعی گورنر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھیں گے جنہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی الیکشن کے بعد سے طالبان کے حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، امریکا کی جانب سے امن مذاکرات کے خاتمے کے اعلان نے صورت حال کو مزید کشیدہ کردیا ہے اور 17 برس سے جاری جنگ کے خاتمے کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdca6wnyu49nyw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ