تاریخ شائع کریں2019 14 October گھنٹہ 14:03
خبر کا کوڈ : 439989

پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کیا جائے

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مغربی دنیا چاہتی ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کیا جائے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایٹمی اثاثے کو خطرہ ہے، مغربی دنیا چاہتی ہے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کیا جائے
پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کیا جائے
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مغربی دنیا چاہتی ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کیا جائے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایٹمی اثاثے کو خطرہ ہے، مغربی دنیا چاہتی ہے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کیا جائے، حکومت کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ ہمیں دھمکیوں اور نیب کے ذریعے ڈرایا جاتا ہے، ملین مارچ کے حوالے سے ایک سال قوم کو بیدار کیا ہے، حکومت نے کشمیر کو بیچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے معاملے پر اسلامی ممالک کا اجلاس بھی نہیں بلا سکے اور وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خارجہ پالیسی کا استعمال نہیں کیا۔
جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، حکومت سے نجات کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے وہ استعفی دے کر گھر چلی جائے ورنہ ہم نے چلتا کر دینا ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے، سیاسی جماعتوں کی تجاویز سامنے آ رہی ہیں جس کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbw9ba9rhbf9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ