تاریخ شائع کریں2019 13 October گھنٹہ 14:43
خبر کا کوڈ : 439914

سنی اور شیعہ اربعین میں شانہ بشانہ راہ پیمائی کرتے ہیں

اہلسنت عالم دین " مولوی اسحاق مدنی " نے اربعین حسینی سے متعلّق گفگو کرتے ہوئے کہا "
اہلسنت ہر نماز میں اہلیبیت ؑ پر درود بھیجتے ہیں اور اس کے بغیر ان کی نماز مکمل ہی نہیں ہے اور اہلسنت کی کتابوں میں بے تحاشہ اہلیبیت ؑ کے فضائل بیان کیے گئے ہیں
سنی اور شیعہ اربعین میں شانہ بشانہ راہ پیمائی کرتے ہیں
سنی اور شیعہ اربعین میں شانہ بشانہ راہ پیمائی کرتے ہیں

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی شوری عالی کے رکن اور اہلسنت عالم دین " مولوی اسحاق مدنی " نے اربعین حسینی سے متعلّق گفگو کرتے ہوئے کہا " اہلسنت کی اہلیبیت علیھم الاسلام سے محبت اہل تشیعوں سے کم نہیں ہے اور سنی اور شیعہ دونوں اربعین کی راہ پیمائی میں شانہ بشانہ ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہیں"۔
مولوی اسحاق نے مزید کہا کہ اہلسنت ہر نماز میں اہلیبیت ؑ پر درود بھیجتے ہیں اور اس کے بغیر ان کی نماز مکمل ہی نہیں ہے اور اہلسنت کی کتابوں میں بے تحاشہ اہلیبیت ؑ کے فضائل بیان کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت کا عقیدہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام عالم اسلام کے واحد شہید ہیں جنہوں نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ ظالم طاقتوں کا مقابلہ کیا اور یزید ملعون کی باطل حکومت کے خلاف تک و تنہا قیام حق کیا۔ دین کی بقاء کی راہ میں آپ ؑ نے اپنی آل و اولاد کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ امام علی مقامؑ کی یہ عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ مسلمان رہتی دنیا تک امام حسین ؑ کی قربانیوں کے احسان مند رہیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjvhexxuqethz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ