تاریخ شائع کریں2019 13 October گھنٹہ 14:14
خبر کا کوڈ : 439901

وزیر اعظم عمران خان صدر روحانی اور دیگر حکام سے ملاقات کے لیے ایران پہچ گئے

ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے
پاکستان کے وزير اعظم عمران خان ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے
وزیر اعظم عمران خان صدر روحانی اور دیگر حکام سے ملاقات کے لیے ایران پہچ گئے
پاکستان کے وزير اعظم عمران خان ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزير اعظم عمران خان ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم اس سفر میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستانی وزير اعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق  پاکستانی وزير اعظم کا تہران کا یہ دوسرا سفر ہے۔ ایران اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ، برادرانہ اور دوستانہ ہیں جن کی جڑیں کافی مضبوط اور مستحکم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfx1djyw6dm1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ