تاریخ شائع کریں2019 12 October گھنٹہ 19:49
خبر کا کوڈ : 439825

دنیا کا سب سے بڑا ذہنی مریض امریکہ کا صدر بن گیا ہے

معروف پاپ گلوکارہ ریحانہ نے امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا ذہنی مریض امریکہ کا صدر بن گیا ہے
امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ ریحانہ نے امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا ذہنی مریض امریکہ کا صدر بن گیا ہے
دنیا کا سب سے بڑا ذہنی مریض امریکہ کا صدر بن گیا ہے
امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ ریحانہ نے امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا ذہنی مریض امریکہ کا صدر بن گیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ ریحانہ نے امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا ذہنی مریض امریکہ کا صدر بن گیا ہے۔ گلوکارہ ریحانہ نے ایک مشہور فیشن جریدے کو انٹرویو میں سیاہ فام کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے احمقانہ بیان پر مزید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تباہ کن عمل ہے، لوگ قانونی طور پر خریدے گئے جنگی ہتھیاروں سے ہلاک ہورہے ہیں، یہ معمول کی عام بات نہیں اور نہ ہی اسے عام بات تصور کیا جانا چاہیے، حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ نے جلد کی رنگت کی بنیاد پرتفریق پیدا کی ہے جو کہ لوگوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔
ریحانہ نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ مکمل طور پر ایک نسل پرستانہ عمل ہے اسی ہتھیار کے ساتھ کسی عرب شخص کو اسی وال مارٹ میں کھڑا کردیں  اس پر ٹرمپ بیٹھے نہیں رہیں گے اور اسے عام حالات کی طرح دماغی خلل سے تعبیر نہیں کریں گے، دراصل امریکہ کا سب سے بڑا ذہنی مریض امریکہ کا صدر بن گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcauonym49nea1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ