تاریخ شائع کریں2019 12 October گھنٹہ 19:34
خبر کا کوڈ : 439822

ایران اخلاقی اور مذہبی بنیادوں پر ایٹمی ہتھیاروں کا مخالف ہے

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا سخت مخالف ہے
وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے برسوں قبل یہ فتوی صادر کردیا تھا کہ ایٹمی ہتھیار بنانا اور رکھنا حرام  اور اسلامی اصولوں کے منافی ہے
ایران اخلاقی اور مذہبی بنیادوں پر ایٹمی ہتھیاروں کا مخالف ہے
وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا سخت مخالف ہے
وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے برسوں قبل یہ فتوی صادر کردیا تھا کہ ایٹمی ہتھیار بنانا اور رکھنا حرام  اور اسلامی اصولوں کے منافی ہے ۔ اسی لئے ایران میں ایٹمی ہتھیار بنانا اور اس کو رکھنا منع ہے - وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اخلاقی اور مذہبی بنیادوں پر اور اسی طرح اسٹرٹیجیک ضرورتوں کے لحاظ سے بھی ایٹمی ہتھیاروں کا مخالف ہے - اس سے قبل رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گذشتہ نو اکتوبر کو ایران کے ذہین اور غیرمعمولی صلاحیت کے حامل طلبا کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے ایٹم  بم کے استعمال کو حرام قراردینے کے بارے میں ایران کی شجاعت و بہادری کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کو بنانے اور ان کی حفاظت پر سرمایہ نہیں لگائے گا اور ہم نے ایٹمی ہتھیار بنانے کو حرام قراردے دیا ہے اس لئے اس کا بنانا اور رکھنا مطلقا حرام ہے ۔
https://taghribnews.com/vdchiwnki23nx6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ