QR codeQR code

حالیہ مظاہروں پر حملہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

عراقی وزیراعظم نے جواس ملک کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں

12 Oct 2019 گھنٹہ 19:30

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ حالیہ مظاہروں پر حملہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا چاہے وہ کہیں بھی چھپے ہوں


عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ حالیہ مظاہروں پر حملہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا چاہے وہ کہیں بھی چھپے ہوں
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم نے جواس ملک کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں ہیں ایک بیان میں بغداد اور ملک کے دیگرسات صوبوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے قاتلوں اور پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کا پتہ لگانے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا اور کہا کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جا ئے گی چاہے وہ جتنے بڑے بھی ہوں ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق عراق میں چند روز قبل ہونے والی جھڑپوں اور پرتشدد واقعات میں ایک سو چار افراد جاں بحق اور چھے ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے


خبر کا کوڈ: 439820

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439820/حالیہ-مظاہروں-پر-حملہ-کرنے-والوں-کو-کیفرکردار-تک-پہنچایا-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com