QR codeQR code

افغان سکیورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا

افغانستان کی وزارت دفاع نےاعلان کیا ہے کہ گذشتہ چھے مہینے کے دوران بارہ علاقوں کو طالبان کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا گیا ہے

12 Oct 2019 گھنٹہ 19:27

افغانستان کی وزارت دفاع نےاعلان کیا ہے کہ گذشتہ چھے مہینے کے دوران بارہ علاقوں کو طالبان کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا گیا ہے


افغانستان کی وزارت دفاع نےاعلان کیا ہے کہ گذشتہ چھے مہینے کے دوران بارہ علاقوں کو طالبان کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا گیا ہے۔
افغانستان کے طلوع ٹی وی کے مطابق افغان وزارت دفاع نے سنیچر کو ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے غزنی ، بدخشاں ، قندوز ، تخار اور فاریاب صوبوں کو طالبان گروہ کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا ہے اور طالبان کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ 
اس رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان میں واقع صوبہ قندوز کا ضلع دشت آرچی بھی صبح طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کی رپورٹ میں آیا ہے کہ طالبان کے زیرکنٹرول بعض علاقوں سے طالبان کو باہر نکالنے کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 439819

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439819/افغان-سکیورٹی-فورسز-نے-کئی-علاقوں-کو-طالبان-کے-قبضے-سے-آزاد-کرالیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com