تاریخ شائع کریں2019 12 October گھنٹہ 19:18
خبر کا کوڈ : 439817

ٹرمپ کے مواخذے کا بل ایوان نمائندگان سے سینیٹ میں بھیجا جائے گا

ٹرمپ نے ایسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے کہ جن کی بنیاد پر ان کا مواخذہ ہونا چاہئے
امریکہ کے سترہ سابق ججوں نے اپنے ایک کھلے خط میں اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ نے ایسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے کہ جن کی بنیاد پر ان کا مواخذہ ہونا چاہئے
ٹرمپ کے مواخذے کا بل ایوان نمائندگان سے سینیٹ میں بھیجا جائے گا
امریکہ کے سترہ سابق ججوں نے اپنے ایک کھلے خط میں اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ نے ایسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے کہ جن کی بنیاد پر ان کا مواخذہ ہونا چاہئے
امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے اور اس بیچ امریکہ کے سترہ ریٹائرڈ ججوں نے جنھوں نے اس ملک کے سابق صدر ریچرڈ نیکسن کے واٹرگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کی تھی ، سینیٹ کے ریپبلکن ججوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ کے مواخذے کا بل ایوان نمائندگان سے سینیٹ میں بھیجا جائے تاکہ وہ آئین کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔
یوکرین گیٹ اسکینڈل کے سلسلے میں ٹرمپ کے مواخذے کا عمل شروع ہونے کے بعد اب امریکہ کے بہت سے سابق اور موجودہ حکام اس معاملے میں شامل ہوگئے ہیں اور ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یوکرین گیٹ امریکہ کے انٹیلیجنس ادارے  کے ایک کارکن کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے فاش کیا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ، امریکہ کے دوہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے قریبی ترین ممکنہ حریف امیدوار جوبائیڈن کے بیٹے   کے کیس میں تحقیقات کے لئے دباؤ ڈالا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں امریکہ کی جانب سے یوکرین کو دوسو پچاس ملین ڈالر کی فوجی مدد کو جوبائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف عدالتی جانچ سے مشروط کیا تھا۔ 
یوکرین گیٹ  کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی کے حکم سے ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ اس وقت یوکرین گیٹ  کے سلسلے میں امریکی کانگریس کی تحقیقات کے تناظر میں ڈیموکریٹس نے امریکی ایوان نمائندگان کے نام ایک خط میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی کے ساتھ ٹرمپ کے معاون مائک پنس کی گفتگو کا پورا متن اور اس سے متعلق ثبوت و شواہد حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے اب تک یوکرین گیٹ کے سلسلے میں امریکی کانگریس کی تحقیقات میں تعاون کرنے سے اجتناب کیا ہے۔ امریکی سینیٹ کے دس غیر جانبدار اراکین نے بھی امریکہ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر باب منذر کی سفارشات پر امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیئو کو طلب کرکے ان سے مطالبہ کیاہے کہ یوکرین میں امریکہ کے سابق سفیر ماری یووانوویچ کو برطرف کرنے کی وجوہات پیش کریں۔ 
ٹرمپ کے مواخذے کا عمل ایسے وقت  جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ، مسلسل ٹوئیٹ کر رہے ہیں اور اپنے حریفوں اور ناقدین کے لئے رکیک الفاظ کا استعمال کرکے اس مسئلے کو ڈیموکریٹس اور ذرائع ابلاغ کی دھوکا  دہی  اور سازش بتانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcb89bazrhbfwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ