تاریخ شائع کریں۲۰ مهر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۵:۰۰
خبر کا کوڈ : 439798

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے مختلف صوبوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے
سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے مختلف صوبوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین وحشیانہ بمباری میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کو نشانہ بنایا ہے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے مختلف صوبوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین وحشیانہ بمباری میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کو نشانہ بنایا ہے۔
سعودی عرب نے صوبہ صعدہ کے بعض علاقوں پر میزائلوں اور راکٹوں سے بھی حملے کئے ہیں ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس