QR codeQR code

ایران، پاکستان، افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے لائحہ عمل کی تیاری

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے فریم ورک کی تین نکاتی پالیسی پر اتفاق کیا گیا ہے

12 Oct 2019 گھنٹہ 14:55

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، افغانستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے نمائندے کیوفور کے ایک اہم اجلاس میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے فریم ورک کی تیاری


افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے فریم ورک کی تین نکاتی پالیسی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، افغانستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے نمائندے کیوفور کے ایک اہم اجلاس میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے فریم ورک کی تین نکاتی پالیسی سے جس کے تحت مہاجرین کی وطن واپسی، ان کے معاشرے میں دیرپا ادغام اور میزبان ممالک کیلیے سپورٹ پروگرام پراتفاق کیا گیا ہے۔
یہ اتفاق جنیوا میں ہونے والے کیو فور اجلاس میں طے پایا جس میں ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی، پاکستان کے وزیر سیفران شہریارخان آفریدی، افغانستان کے وزیر مہاجرین سید حسین عالمی بلخی، اور یو این ایچ سی آر کے ریجنل ڈائریکٹر شریک ہوئے۔
کیو فور اجلاس نے اتفاق کیا کہ دسمبر میں منعقد ہونے والے گلوبل ریفیوجی فورم میں افغان مہاجرین کی امداد کے اعلی کام کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا، افغان مہاجرین کی میزبانی میں مسائل کے حل کیلیے کوششیں کی جائیں گی اور ان کی رضاکارانہ وطن واپسی کو جلد از جلد ممکن بنانے کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، مہاجرین کے سپورٹ پروگرام میں نئے شراکت دار شامل کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 439795

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439795/ایران-پاکستان-افغان-مہاجرین-کی-واپسی-کے-لیے-لائحہ-عمل-تیاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com