تاریخ شائع کریں۱۹ مهر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۴:۵۱
خبر کا کوڈ : 439715

ترکی دہشتگرد گروہ جبهة النصره کی حمایت کررہا ہے

شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے کہا کہ شام کی حکومت کے دروازے تمام شامی باشندوں کیلئے کھلے ہیں
شام کے نائب وزیرخارجہ نے ترکی کے صدر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ نے شام کا بحران شروع ہوتے ہی دہشتگردی کی حمایت کی
ترکی دہشتگرد گروہ جبهة النصره کی حمایت کررہا ہے
شام کے نائب وزیرخارجہ نے ترکی کے صدر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ نے شام کا بحران شروع ہوتے ہی دہشتگردی کی حمایت کی۔
شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے کہا کہ شام کی حکومت کے دروازے تمام شامی باشندوں کیلئے کھلے ہیں تاہم شام کی تقسیم اور علیحدگی کے بارے میں کسی بھی قسم کی بات چیت کا امکان نہیں ہے۔
فیصل المقداد نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکی دہشتگرد گروہ جبهة النصره کی حمایت کررہا ہے کہا کہ انقرہ نے کوئی بھی ایسا دہشتگرد گروہ نہیں ہے جس کی حمایت نہ کی ہو۔ 
واضح رہے کہ شام کے خلاف ترکی کی فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ترک وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوج نے شمالی شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے ۔ اس درمیان شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ حسکہ سے کچھ امریکی فوجی نکل گئے ہیں ۔
ترکی کی وزارت جنگ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ شام کے علاقوں الحسکہ اور الرقہ پر فضائی حملے ، گولہ باری اور زمینی فوجی کارروائیاں، بقول اس کے کامیاب رہی ہیں ۔ترک وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ شام کے خلاف اس کی فوجی کارروائیاں بدستور جاری ہیں ۔
اس درمیان لندن بیسڈ سیرین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کی شام کو جارحیت شروع ہونے کے بعد سے آخری اطلاع ملنے تک ترک فوج کی جارحیت میں کم سے کم پندرہ افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوچکے تھے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس