تاریخ شائع کریں2019 11 October گھنٹہ 14:11
خبر کا کوڈ : 439708

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

پاکستان کےوفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ جے یو آئی سے مذاکرات کی ذمہ داری نہیں ملی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور انہیں دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپ دیاہے
وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطہ
پاکستان کےوفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ جے یو آئی سے مذاکرات کی ذمہ داری نہیں ملی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور انہیں دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپ دیاہے۔
عمران خان نے اس سلسلے میں دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کرتے ہوئے ان سے دھرنے کو روکنے یا نمٹنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے نور الحق قادری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ہے۔ میڈیا پراس قسم کی خبروں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جے یو آئی سے مذاکرات کی کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، پارٹی قیادت یا حکومت نے اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے اعلان کے بعد حکومت کی تشویش بڑھ گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcawonya49ne01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ