تاریخ شائع کریں2019 11 October گھنٹہ 14:07
خبر کا کوڈ : 439706

بھارت میں سیلاب اور بارشوں سے جانی و مالی نقصان

ہندوستان میں موسمی بارشوں اور سیلاب میں دو ہزار سے زائد افرار ہلاک ہوئے ہیں۔
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ ہندوستان کی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ رواں سال میں ، شدید بارشوں اور سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد دو ہزار ایک سو بیس ہوگئی ہے
بھارت میں سیلاب اور بارشوں سے جانی و مالی نقصان
ہندوستان میں موسمی بارشوں اور سیلاب میں دو ہزار سے زائد افرار ہلاک ہوئے ہیں۔
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ ہندوستان کی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ رواں سال میں ، شدید بارشوں اور سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد دو ہزار ایک سو بیس ہوگئی ہے ۔ہندوستانی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں چھیالیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی بائیس ریاستوں میں دو کروڑ پچاس لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے حادثات میں کم سے کم ایک لاکھ نو ہزار رہائشی مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے ، دو لاکھ سے زائد رہائشی مکانات اور اسی طرح چودہ لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciu3a5qt1apy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ