تاریخ شائع کریں۱۸ مهر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۵:۰۳
خبر کا کوڈ : 439672

آج دنیا ایرانی قوم کی عزت اور وقار کی مثال دیتی ہے

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ محسن اراکی " نے کہا
امام خمینی ؒ کی حکیمانہ مدریت اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنی ای کی تدبیر اور شہیدوں کے خون نے ایانی قوم کو عزت و وقار بخشا ہے
آج دنیا ایرانی قوم کی عزت اور وقار کی مثال دیتی ہے
آج دنیا ایرانی قوم کی عزت اور وقار کی مثال دیتی ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ محسن اراکی " نے ایک اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا اور مسلمانوں کے درمیان وحدت کے فروغ کے لیے بین الاقوامی وحدت کانفرنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا " امام خمینی ؒ کی حکیمانہ مدریت اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنی ای کی تدبیر اور شہیدوں کے خون نے ایانی قوم کو عزت و وقار بخشا ہے۔ جو کہ آج پوری دنیا کے لیے ایک نمونہ کی حیثیت رکھتا ہے لوگ جب عزت و وقار کی مثال دیتے ہیں تو وہ ایرانی قوم کی مثال دیتے ہیں۔
آیت اللہ اراکی نے مزید کہا تمام مسلمان مذاہب اپنی درست شناخت اور مسلمانوں کے درمیان موجود اختلافات کو دور کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور  وحدت کانفرنس کا قیام اس مقصد کی لیے انتہائی مفید اور کارآمد عمل ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس