تاریخ شائع کریں2019 10 October گھنٹہ 14:54
خبر کا کوڈ : 439671

ایرانی اسپیکر نے شام پر ترکی کے فوجی حملے کے بعد منسوخ کردیا

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ترکی کی طرف سے شام پر فوجی یلغار کے بعد ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ترکی کی طرف سے شام پر فوجی یلغار کے بعد ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی سرکاری دعوت پر آج ترکی کا دورہ کرنا تھا
ایرانی اسپیکر نے شام پر ترکی کے فوجی حملے کے بعد منسوخ کردیا
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ترکی کی طرف سے شام پر فوجی یلغار کے بعد ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی سرکاری دعوت پر آج ترکی کا دورہ کرنا تھا جسے ایرانی اسپیکر نے شام پر ترکی کے فوجی حملے کے بعد منسوخ کردیا ہے۔
ترکی نے شام کے کردوں کے خلاف فوجی یلغار کا آغاز کردیا ہے ۔ ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے تقریبا 21 علاقوں پر شدید گولہ باری اور ہوائی حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ترکی نے شام کی سرزمین پر 50 کلو میٹر اندر حملوں کا آغاز کیا ہے۔ ترک فوجیوں کا شام کی سرحد میں داخلے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ نے اس جنگ کے لئے کل ترکی کو ہری جھنڈی دکھا دی تھی اور ترک صدراردوغان نے اس کے بعد کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران، فرانس اورعراق سمیت یورپی یونین نے شام پرترکی کے حملے کی مذمت کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjahexvuqetmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ