تاریخ شائع کریں2019 10 October گھنٹہ 14:13
خبر کا کوڈ : 439661

ہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی

تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی
ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے مابین ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور 2 خواتین زخمی ہوئیں
ہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی
ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے مابین ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور 2 خواتین زخمی ہوئیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ہندوستانی فورسز نے کنٹرول لائن کے بروہ اور چیری کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کی جس سے سیریاں گاؤں کی دو خواتین زخمی ہوئیں اور سپاہی نعمت علی ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں ہندوستانی چوکیاں تباہ ہوئیں اور ہندوستانی فوج کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر کنٹرول لائن میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciq3a5zt1apq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ