تاریخ شائع کریں2019 9 October گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 439613

یوکرین کے صدر سے ان کی ٹیلی فونی گفتگو دوستانہ تھی

امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے صدر سے ان کی ٹیلی فونی گفتگو دوستانہ تھی اور یہ کسی پر کوئی دباؤ ڈالنے کے لئے نہیں تھی
امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے صدر سے ان کی ٹیلی فونی گفتگو دوستانہ تھی اور یہ کسی پر کوئی دباؤ ڈالنے کے لئے نہیں تھی
یوکرین کے صدر سے ان کی ٹیلی فونی گفتگو دوستانہ تھی
امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے صدر سے ان کی ٹیلی فونی گفتگو دوستانہ تھی اور یہ کسی پر کوئی دباؤ ڈالنے کے لئے نہیں تھی
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ یوکرین کے صدر سے میری ٹیلی فونی گفتگو دوستانہ تھی اور اس مکالمے میں یوکرین کے صدر پر جوبایڈن کے بارے میں تحقیقات انجام دینے کے لئے کوئی دباؤ نہیں ڈالاگیا - ٹرمپ نے پہلے بھی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میری ٹیلی فونی گفت‍گو کا راز فاش کرنے کا معاملہ پوری طرح غلط ہے ۔ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی اور ایوان نمائندگان کی انٹیلی جینس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف پر غداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں یہ جانتے ہیں کہ یہ اسکینڈل غلط ہے - ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی کے حکم سے ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں اور اب تک ایوان نما‏ئندگان کے دو سوپچیس سے زائد ارکان اس کی حمایت کرچکے ہیں - اس درمیان امریکا کی نیوز ویب سائٹایکسیس نے خبردی ہے کہ یوکرین گیٹ کے تعلق سے ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ عام لوگوں میں بڑھتا جارہا ہےایکسیس نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں عوامی حمایت، امریکا کے سابق صدور نیکسن اور کلنٹن کے مواخذے کے حق میں جو مطالبات کئے گئے تھے اس سے کہیں زیادہ ہے - سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے مواخذے اور عدم مواخذے میں لوگوں کا نظریہ ففٹی ففٹی ہے لیکن یوکرین گیٹ کے سامنے آنے کے بعد ٹرمپ کا مواخذہ کئے جانے کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے - سی این این نے جو سروے کیا ہے کہ اس میں مئی کے مہینے کے بعد سے اب ریپبلیکن اور غیر جانبدار افراد بھی ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کرنے لگے ہیں - یوکرین کے صدر ٹرمپ کی ٹیلی فونی گفت‍گو راز فاش ہونے کے بعد وہ بھی ایک ایسے وقت جب امریکا کے صدارتی انتخابات میں صرف ایک سال کا عرصہ باقی بچا ہے ٹرمپ کا مواحذہ کرنے کا مطالبہ بڑھتا جارہا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcfy1djmw6dmva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ