QR codeQR code

عمران خان اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں

9 Oct 2019 گھنٹہ 17:28

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں


پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
بیجنگ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ان کے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ عمران خان اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرپاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چین سدا بہار تزویراتی شراکت داری دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے، پاک چین شراکت داری خطے میں امن ، ترقی اور استحکام کی ضامن ہے، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہ منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خطے میں خوشحالی کا سبب ہے۔
عمران خان اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ سے متعلق امور اور دو طرفہ تجارت، ریلویز، اسٹیل، آئل اینڈ گیس، سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چینی وزیراعظم نے پاکستان کے تمام مسائل پرتعاون کےعزم کا اعادہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 439612

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439612/عمران-خان-اور-ان-کے-چینی-ہم-منصب-درمیان-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com