تاریخ شائع کریں2019 8 October گھنٹہ 20:11
خبر کا کوڈ : 439532

ایران کی دشمن کے خلاف دباو کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ دشمن ایرانی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی اسٹریٹیجی سے مایوس ہوگئے ہیں

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی منگل کو ایران کی انٹیلی جینس کے وزیر اور اس وزارت کے اعلی عہدیدروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے بھی اب یہ تسلیم کرلیا ہےکہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی اور اسٹریٹیجی ناکام ہوچکی ہے اور اب ایرانی عوام کے سلسلے میں اس روش کو ترک کردینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جینس کی وزارت اسلامی نظام کا اہم ترین سرمایہ ہے - صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ انٹیلیجینس کی وزارت کی اصل ذمہ داری نظام ، ملک اور قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے عوام نے دشمنوں کی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی اسٹریٹیجی کے مقابلے میں عظیم قربانی اور فداکاری کا مظاہرہ کیا ہے اور اس سخت اور دشوار امتحان میں سرخرو ہوئے ہیں کہا کہ ایرانی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ ہوشیار ہیں اور دباؤ اور مشکلات کے اسباب کو پہنچانتے ہیں - صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کی اقتصادی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف غیر معمولی دشمنیوں اور مشکلات کے باوجود پچھلے چند مہینے کے دوران اقتصادی شرح نمو میں بہتری آئی ہے اور اس سلسلے میں انٹیلی جینس کی وزارت کا کردار بھی اہم رہا ہے -
https://taghribnews.com/vdcfm1dj0w6dmta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ