QR codeQR code

ٹوٹل، سی این پی اور سی آئی کمپنیوں نے خود کو ایران سے علیحدہ کرلیا

ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخرتک پارس جنوبی فیز کے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے

8 Oct 2019 گھنٹہ 20:09

ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخرتک پارس جنوبی فیز کے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے


ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخرتک پارس جنوبی فیز کے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے
ایران کے وزیر پیٹرولیئم بیژن نامدار زنگنے نے منگل کو تہران میں تیل اور انرجی کی پانچویں اسٹریٹیجک کانفرنس میں کہا کہ پارس جنوبی بحری شعبے کے تمام پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اس مشترکہ فیلڈ کے گیارہویں فیز کی توسیع کے اقدامات بھی اس سال شروع ہو جائیں گے۔
وزیر پیٹرولیم نامدارزنگنے نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے فرانس کی ٹوٹل اور چین کی سی این پی اور سی آئی کمپنیوں نے دوستانہ ماحول میں خود کو علیحدہ کرلیا۔
انھوں نے کہا کہ اس فیز کی توسیع کا منصوبہ سوفیصد ایرانی ماہرین کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے پر شروع ہوگا۔
ایران کے وزیرپیٹرولیئم نے مزید کہا کہ فرزاد گیس فیلڈ کے معاہدے پر آئندہ مہینوں میں سعودی عرب کے ساتھ ایک مشترکہ گیس فیلڈ کے عنوان سے دستخط ہوں گے۔
وزیر پیٹرولیئم نامدار زنگنے نے ایران کی پیٹرولیئم صنعت کی تازہ ترین مصنوعات اور کامیابیوں کے بارے میں کہا کہ وزارت پیٹرولیئم نے مشکل دور میں بھی پیٹروکیمیکل اور تیل و گیس کے شعبے میں بڑے بڑے کام کئے ہیں اور اس سال ایران ، پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 439530

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439530/ٹوٹل-سی-این-پی-اور-آئی-کمپنیوں-نے-خود-کو-ایران-سے-علیحدہ-کرلیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com