تاریخ شائع کریں2019 8 October گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 439524

امریکہ کو حق نہیں کسی بھی ملک کے معاملات میں دخل اندازی کرے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے کہا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ کے اس طرح کے اقدامات کو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے مذمت کرتا ہے
امریکہ کو حق نہیں کسی بھی ملک کے معاملات میں دخل اندازی کرے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ کے اس طرح کے اقدامات کو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے ہانک کانگ سے متعلق امریکی کانگریس کی حالیہ گستاخانہ قرارداد کے رد عمل میں کہا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اورعدم استحکام پھیلانے کا امریکی حربہ ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ کے اس طرح کے اقدامات کو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
سیدعباس موسوی نے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کو بین الاقوامی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے دیگر ممالک میں عدم استحکام پھیلانے کا امریکی حربہ قراردیا اور کہا کہ ان جیسے کیسوں میں یہ امریکی کانگریس کا پہلا اقدام نہیں ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ احتجاج شہریوں کا حق ہے، جو امن و امان کے دائرہ کار اور کسی بیرونی مداخلت کے بغیر ہونا چاہئیے۔
https://taghribnews.com/vdcgxy9ttak9wn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ