تاریخ شائع کریں۱۶ مهر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۹:۵۱
خبر کا کوڈ : 439522

صیہونی انتہا پسندوں کا مسجد الاقصی پر حملہ

سیکڑوں صیہونی انتہا پسندوں نے منگل کو یہودیوں کی عید کے بہانے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا
فلسطین انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ دوسو صیہونی انتہا پسندوں نے جنھیں صیہونی فوجیوں کی بھی حمایت حاصل تھی مسجد الاقصی پر حملہ کردیا -
صیہونی انتہا پسندوں کا مسجد الاقصی پر حملہ
سیکڑوں صیہونی انتہا پسندوں نے منگل کو یہودیوں کی عید کے بہانے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا
فلسطین انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ دوسو صیہونی انتہا پسندوں نے جنھیں صیہونی فوجیوں کی بھی حمایت حاصل تھی مسجد الاقصی پر حملہ کردیا - اس درمیان صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں نماز ادا کرنے سے بھی روک رکھا ہے -
صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر زراعت اوری آرئیل اور صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کنیسٹ کے سخت گیر رکن یہودا گلیک بھی مسجد الاقصی پر کی گئی یلغار میں شریک تھے ایک اور خبر یہ ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے حامی کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند چھے فلسطینی قیدیوں نے جنھیں کوئی جرم بتائے بغیر قید کیا گیا ہے ہڑتال کردی ہے ۔
اس خبر کے مطابق جن قیدیوں نے بھوک ہڑتال کررکھی ہے وہ ایسے قیدی ہیں جنھیں مختلف بہانوں سےگرفتار کیاگیا ہے ۔
صیہونی حکومت کی جیلوں میں ایسے قیدیوں کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہے جنھیں کوئی جرم بتائے بغیر قید میں رکھا جارہا ہے ۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس