تاریخ شائع کریں2019 8 October گھنٹہ 19:48
خبر کا کوڈ : 439521

بڑے عرب ممالک امریکا اور صیہونی حکومت کی گود میں بیٹھ گئے ہیں

ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا ہے کہ صیہونیت مخالف جد وجہد کبھی بھی نہیں رکے گی
ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے رمضان ابوشریف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے خلاف جد وجہد کبھی بھی نہیں رکے گی  کہا
بڑے عرب ممالک امریکا اور صیہونی حکومت کی گود میں بیٹھ گئے ہیں
ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا ہے کہ صیہونیت مخالف جد وجہد کبھی بھی نہیں رکے گی
ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے رمضان ابوشریف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے خلاف جد وجہد کبھی بھی نہیں رکے گی  کہا کہ بعض بڑے عرب ممالک امریکا اور صیہونی حکومت کی گود میں بیٹھ گئے ہیں جو انتہائی شرمناک ہے -
جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابو شریف نے تنطیم کی تاسیس کی بائیسویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر فلسطینی عوام کی استقامت اور ان کا ایمان نہ ہوتا تو آج فلسطینی کاز کے نام کی کوئی چیز باقی نہ رہتی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی جد وجہد کی راہ میں بے شمار مشکلات و مصائب کو تحمل اور صبر کا مظاہر کیا ہے -
ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ وسائل و ذرائع کی کمی کے باوجود جہاد اسلامی فلسطین ماضی کے مقابلے میں کافی طاقتور ہوگئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی اور اسلحہ جاتی اعتبار سے جہاد اسلامی آئیڈیل پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے دیگر فلسطینی گروہوں کے ساتھ جہاد اسلامی فلسطین کے تعلقات کےبارے میں کہا کہ ان کی تنظیم  کی کسی بھی فلسطینی یا عرب تنظیم سے کوئی چپقلشن یا اختلاف نہیں ہے ۔بلکہ ان کی تنظیم صرف اور صرف صیہونی حکومت کے خلاف جد و جہد کررہی ہے ۔
تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے ایران کے ساتھ اپنی تنظیم کے تعلقات کو انتہائی دوستانہ قراردیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ جہاد اور استقامت کی حمایت کی ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcdxn0ofyt0sk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ