تاریخ شائع کریں2019 8 October گھنٹہ 19:45
خبر کا کوڈ : 439520

رہبر انقلاب اسلامی نے نالج بیسڈ اور ہائی ٹیک کمپنیوں کی نمائش کا دورہ کیا

ایرانی ماہرین و سائنسدانوں کی تیار کردہ جدید ترین سائنسی ایجادات اور ٹیکنالوجیوں کے بارے میں بتایا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نالج بیسڈ اور ہائی ٹیک کمپنیوں کی نمائش کے دورے کے موقع پر تیل کی معیشت پر انحصار کو ختم اور اس کے ثقافتی نقصانات سے بچنے کی ضرورت پر تاکید فرمائی
رہبر انقلاب اسلامی نے نالج بیسڈ اور ہائی ٹیک کمپنیوں کی نمائش کا دورہ کیا
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نالج بیسڈ اور ہائی ٹیک کمپنیوں کی نمائش کے دورے کے موقع پر تیل کی معیشت پر انحصار کو ختم اور اس کے ثقافتی نقصانات سے بچنے کی ضرورت پر تاکید فرمائی
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں حسینہ امام خمینی میں منعقدہ نالج بیسڈ اور ہائی ٹیک کمپنیوں کی نمائش کے دورےکے موقع پر نالج بیسڈ سے متعلق تیس اسٹالوں کا معائنہ کیا اور محققین و سائسدانوں سے بات چیت کی۔اس موقع پر محققین و سائنسدانوں نے رہبر انقلاب اسلامی کو ایرانی ماہرین و سائنسدانوں کی تیار کردہ جدید ترین سائنسی ایجادات اور ٹیکنالوجیوں کے بارے میں بتایا۔نالج بیسڈکمپنیوں نے اس نمائش میں کینسر کی تشخیص ، ہیمو ڈائیلیسس اور روبوٹ کے ذریعے آپریشن کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل میڈیکل سسٹم ، لیبارٹریز میں استعمال ہونے والی مشینوں اور آلات ، پوری طرح سے اندرون ملک تیار ہونے والی جدید ترین دواؤں اور واکسینیشن ، جیٹ موٹروں کی ڈیزائننگ اور پیداوار ، بجلی گھروں کے کنٹرول سسٹم ، جدید ترین لیزر سسٹم اور اپنے تیار کردہ کمپیوٹرگیمز نمائش کے لئے رکھے تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تیل کی معیشت پر انحصار کو ختم کرنے اور اس کے ثقافتی نقصانات سے بچنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے نمائش میں موجود محققین اور سائنسدانوں کی قدردانی کی۔اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدرمملکت کے مشیر سورنا ستاری نے تیل کی معیشت پر انحصار کوختم کرنے اور نالج بیسڈ معیشت کی جانب آگے بڑھنے کے لئے اپنے ادارے کے پروگراموں اور کارکردگی کی وضاحت کی۔
https://taghribnews.com/vdccioq0x2bq1p8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ