تاریخ شائع کریں2019 8 October گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 439513

شامی کرد باشندوں کے ترک حکومت کے خلاف شدید احتجاج

شام کے کرد باشندوں نے ترکی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں
شام کے کرد باشندوں نے ترکی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں شام کے کوبانی اور قامیلو شہروں کے کردوں نے ترکی کے خلاف نعرے لگائے اور مقامی حکام اور عوام کو کرد ملیشیا کا ساتھ دینے کی دعوت دی
شامی کرد باشندوں کے ترک حکومت کے خلاف شدید احتجاج
شام کے کرد باشندوں نے ترکی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں
شام کے کوبانی اور قامیلو شہروں کے کردوں نے ترکی کے خلاف نعرے لگائے اور مقامی حکام اور عوام کو کرد ملیشیا کا ساتھ دینے کی دعوت دی ۔ روناہی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجتجاج کی کال پی کے کے نے دی تھی۔ مظاہرے کے دوران کوبانی اور قامیشلو کے عوام نے ترکی کو اپنا دشمن قراردیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ان افراد کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے جو داعش کے خلاف جنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں اور مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے کہ وہ آخری دم تک اپنے علاقے کا دفاع کریں گے۔اسی طرح پیر کو شام سے امریکی فوجیوں کے نکلنے کی خبریں سامنے آنے اور مشرقی فرات کے کرد علاقوں پر ترکی کے ممکنہ حملوں کا امکان بڑھنے کے ساتھ ہی قامیشلو کے تیس سے زیادہ شہری ، سیاسی اور ثقافتی اداروں نے جو خود کو شام کی ڈیموکریٹک پارلیمنٹ اور شمال مشرقی شام کی خودمختار انتظامیہ کہہ رہے تھے ایک بیان جاری کر کے ترکی کے اس اقدام کی مذمت کی اور عوام کو اپنے علاقے کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کی دعوت دی۔
https://taghribnews.com/vdcezo8exjh8xni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ