تاریخ شائع کریں2019 8 October گھنٹہ 16:58
خبر کا کوڈ : 439505

مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو معاملات کسی بھی سطح پرجا سکتے ہیں

کشمیر کے دورے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی
امریکی ارکان سینیٹ کرس وان ہولین اور میگی حسن نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے دورے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو معاملات کسی بھی سطح پرجا سکتے ہیں
امریکی ارکان سینیٹ کرس وان ہولین اور میگی حسن نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے دورے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے اس ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاک و ہند دونوں ایٹمی طاقت ہیں اور اگرمسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو معاملات کسی بھی سطح پرجا سکتے ہیں اور اگر معاملات خراب ہوئے تو دنیا کے لیے پریشانی ہوگی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اورہندوستان کے درمیان مذاکرات کا سب سے بڑا حامی تھا لیکن اب جب تک ہندوستان کشمیر کے حالات بہتر نہیں کرتا مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھ سکتے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تبدیل کئے جانے کے خلاف وادی کشمیر میں آج منگل کے روز مسلسل 65 ویں دن بھی ہڑتال ہے جس کے دوران دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت معطل ہے۔
وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات گزشتہ 65 دنوں سے لگاتار بند ہیں جس سے اہل کشمیر کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfx1djtw6dmta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ