QR codeQR code

امریکہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو مار ڈالا

امریکہ میں مسلح شخص نے ایک بار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

7 Oct 2019 گھنٹہ 17:41

امریکہ میں مسلح شخص نے ایک بار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔


امریکہ میں مسلح شخص نے ایک بار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کینساس کے ٹکوئلا بار میں مسلح شخص نے اندر گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ترجمان کینساس سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ہسپانوی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور وہ تاحال مفرور ہے. متاثرین اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کی جائے گی، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ اکیس ستمبر سے اٹھائیس ستمبر تک امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے ایک سو پچھتر واقعات پیش آئے جن میں تین سو اٹھارہ افراد ہلاک اور چھے سو دو افراد زخمی ہوگئے۔ سن دوہزار انیس کے آغاز سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے اکتالیس ہزار نو سو واقعات پیش آئے جن میں گیارہ ہزار ایک سو نو افراد ہلاک اور بائیس ہزار نو سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 439394

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439394/امریکہ-میں-مسلح-شخص-نے-فائرنگ-کرکے-4-افراد-کو-مار-ڈالا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com