تاریخ شائع کریں2019 7 October گھنٹہ 17:40
خبر کا کوڈ : 439393

ایف اے ٹی ایف پاکستان سے مطمئن نہیں

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ روکنے کیلیے بہت سے اقدامات کیے ہیں
پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ روکنے کیلیے بہت سے اقدامات کیے ہیں لیکن ایف اے ٹی ایف ان سے پھر بھی مطمئن نہیں ہے
ایف اے ٹی ایف پاکستان سے  مطمئن نہیں
پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ روکنے کیلیے بہت سے اقدامات کیے ہیں لیکن ایف اے ٹی ایف ان سے پھر بھی مطمئن نہیں ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسیفک گروپ نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی فنانسنگ روکنے کیلئے پاکستان کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی ریگولیٹرز جن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان شامل ہیں ان کے پاس اس ضمن میں سوجھ بوجھ کی ہی کمی ہے۔
تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ روکنے کیلیے بہت سے اقدامات کیے ہیں لیکن ایف اے ٹی ایف ان سے پھر بھی مطمئن نہیں، ان اقدامات کی ذمہ داری اب ڈی جی ملٹری آپریشنز اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے سپرد کی گئی ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کی یہ جائزہ رپورٹ عالمی تنظیم کے اجلاس سے 10 روز قبل جاری کی گئی اور اس کے بعد  پاکستان کے تنظیم کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات محدود ہوگئے ہیں، ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 13 سے 18 اکتوبرتک پیرس میں ہورہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaoonye49nee1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ