QR codeQR code

عراق میں حالیہ فتنوں میں امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے

چیف جسٹس آیت اللہ ابراھیم رئیسی نے اربعین کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

7 Oct 2019 گھنٹہ 17:32

صہیونی طوقتوں کے آلہ کار امریکہ اور سعودی عرب نے پوری کوشش کی کہ عین اربعین کے موقع پر عراق میں فتنہ اور فساد پیدا کیا کریں


عراق میں حالیہ فتنوں میں امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے چیف جسٹس آیت اللہ ابراھیم رئیسی نے اربعین کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا " عراق میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال اور فتنہ انگیزی کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ تھا"۔
آیت اللہ رئیسی نے مزید کہا کہ اس وقت اربعین امام حسین ؑ  دنیا میں ایک تحریک کی شکل اختیار کرچکا ہے اور دنیا میں شعبے اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد اربیعن حسینی کی جانب مائل ہورہے ہیں۔
یہی وجہ ہے صہیونی طوقتوں کے آلہ کار امریکہ اور سعودی عرب نے پوری کوشش کی کہ عین اربعین کے موقع پر عراق میں فتنہ اور فساد پیدا کیا کریں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین اس عظیم راہپیمائی میں شریک نہ ہوسکیں۔


خبر کا کوڈ: 439391

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439391/عراق-میں-حالیہ-فتنوں-امریکہ-اور-سعودی-عرب-کا-ہاتھ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com