تاریخ شائع کریں2019 6 October گھنٹہ 17:27
خبر کا کوڈ : 439293

وینزویلا اور روس کے صدور کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

وینزویلا کے صدر نے روس کے نائب وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیاہے
وینزویلا کے صدر نکولس مادرو اور روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسوو کے درمیان ہفتہ کے روز ملاقات ہوئی جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی
وینزویلا اور روس کے صدور کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال
وینزویلا کے صدر نے روس کے نائب وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیاہے ۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادرو اور روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسوو کے درمیان ہفتہ کے روز ملاقات ہوئی جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔ اس موقع پر وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے کہا میرے خیال میں یہ اچھی سوچ ہے کہ ہم اپنے مستقبل کو دیکھتے ہوئے آئندہ 10 سالوں کی پالیسی پر کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ کاموں پر کنٹرول رکھنا بہت ضروری ہے۔ روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسوو نے اعلان کیا کہ روس اور وینزویلا امریکہ کی طرف سے وینزویلا پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔ مسٹر مادرو نے کہا کہ مسٹر بوریسو کے دورے کے دوران اقتصادی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نے کہ گذشتہ ستمبر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کی تھی جس کے بعد اب روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کی جسے سیاسی مبصرین امریکہ اور وینزویلا کے تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjhhextuqet8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ