QR codeQR code

برطانیہ نے امریکی پابندیوں کو نظرانداز کردیا

حکومت برطانیہ نے ایران کے ملت بینک کو تاوان ادا کرنے کے لئے ، امریکی پابندیوں کو بائی پاس کردیا ہے

5 Oct 2019 گھنٹہ 20:23

برطانوی حکومت نے ایک تیسرے ملک کا سہارا لیکر ، ایران کے ملت بینک کو ایک ارب دو سو پچاس پونڈ کا تاوان ادا کیا ہے۔


حکومت برطانیہ نے ایران کے ملت بینک کو تاوان ادا کرنے کے لئے ، امریکی پابندیوں کو بائی پاس کردیا ہے۔
لندن ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت نے ایک تیسرے ملک کا سہارا لیکر ، ایران کے ملت بینک کو ایک ارب دو سو پچاس پونڈ کا تاوان ادا کیا ہے۔ برطانوی حکومت نے یہ تاوان اس لئے ادا کیا ہے تاکہ ملت بینک اس کے غیر قانونی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرے ۔قابل ذکر ہے کہ برطانوی حکومت نے گزشتہ جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ ملت بینک کو تاوان ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔برطانیہ کی وزارت خزانہ نے دو ہزار نو میں ایران کے ملت بینک کو جس کے سترہ فیصد حصص حکومت ایران کے   ہیں، اس بہانے سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا تھا کہ یہ بینک ایران کے ایٹمی پروگرام میں تعاون کررہا ہے ۔ملت بینک نے لندن حکومت کے اس فیصلے کے خلاف برطانیہ کی عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی اور عدالت نے اپنے فیصلے میں برطانوی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔قابل ذکر ہے ملت بینک نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کو تاوان کی رقم مل گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 439213

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439213/برطانیہ-نے-امریکی-پابندیوں-کو-نظرانداز-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com