تاریخ شائع کریں2019 5 October گھنٹہ 20:14
خبر کا کوڈ : 439211

بھارت میں چھ ماہ کے دوران نفرت انگیز جرائم میں حیرت انگیز اضافہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں رواں سال چھ ماہ کے دوران نفرت انگیز جرائم میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں رواں سال چھ ماہ کے دوران نفرت انگیز جرائم میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ کشمیر میں شرح دگنی ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اپنی ویب سائٹ ہالٹ دی ہیٹ میں بھارت میں نفرت انگیز جرائم  کے ہوشربا اضافے کا انکشاف کیا ہے ، رواں برس 181 نفرت انگیز جرائم ریکارڈ کیے گئے لوگوں کو مذہب، ذات پات اور رنگ و نسل کی بنیاد پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں معصوم افراد کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ بھارت میں نفرت انگیز جرائم کو جرم کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا، مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہونیوالی ہلاکتوں کے خلاف کاروائی کی اپیل کر نے والے افراد کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی وزیراعظم مودی کی دھمکی کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjvhexvuqet8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ