تاریخ شائع کریں2019 5 October گھنٹہ 17:15
خبر کا کوڈ : 439193

یورپی یونین کا امریکا کے خلاف پابندی کا اعلان

فرانس نے ایئر بس پر ٹیکس لگانے کے امریکی اقدام پر ‎سخت ردعمل ظاہر کیا ہے
مریکا کے ساتھ یہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں پیرس واشنگٹن کے خلاف بعض اقتصادی پابندیوں کا اعلان کردے گا۔ انھوں نے کہا
یورپی یونین کا امریکا کے خلاف پابندی کا اعلان
فرانس نے ایئر بس پر ٹیکس لگانے کے امریکی اقدام پر ‎سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ارنا کے مطابق فرانس کے وزیر خزانہ برونو لی مائر نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ یہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں پیرس واشنگٹن کے خلاف بعض اقتصادی پابندیوں کا اعلان کردے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر ایئر بس کے مسئلے میں اختلاف کے حل کے لئے یورپی تعاون کو امریکا نے مسترد کردیا تو فرانس اور یورپی یونین امریکا کے خلاف پابندی کا اعلان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔یورپی یونین کے تجارتی امور کی کمشنر سیسیلیا مارم اسٹورم نے بھی خبردار کیا ہے کہ یورپی مصنوعات پر امریکی کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کا جواب دیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا ہے کہ آئندہ برسوں میں اربوں ڈالر کی امریکی مصنوعات پر یورپ میں ڈیوٹی لگائی جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ اٹھارہ اکتوبر کو تجارتی امور میں امریکا کے خصوصی نمائندے رابرٹ لائٹز نے یورپی مصنوعات پر سات ارب پانچ سو ملین ڈالر کے ٹیکس کا اعلان کیا تو سبھی یورپی ملکوں نے ہم آواز ہوکے اس کی مخالفت کا اعلان کیا ۔جرمن وزیر خزانہ اولاف شولز نے بھی امریکا کے اس اقدام کا یورپی یونین کی جانب سے سخت ترین جواب دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس تجارتی جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچے گا لیکن برلین امریکا کی جانب سے یورپی مصنوعات پر ٹیکس لگائے جانے کا ٹھوس جواب دے گا۔
https://taghribnews.com/vdci33a5pt1apz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ