تاریخ شائع کریں2019 4 October گھنٹہ 17:46
خبر کا کوڈ : 439101

مولانا شہنشاہ حسین نقوی کی وزیر اعظم سے ملاقات

شہنشاہ حسین نقوی نے زائرین مقام مقدسہ کے مسائل، شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی سے متعلق گفتگو کی۔
پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شیعہ مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مولانا شہنشاہ حسین نقوی  کی وزیر اعظم سے ملاقات
پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شیعہ مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے زائرین مقام مقدسہ کے مسائل، شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی سے متعلق گفتگو کی۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان سے جبری طور پر لاپتہ معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی کے گھرگئے، اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں بطور انسان اور پاکستانی آپ کے ساتھ ہوں، میں اس معاملے میں حتی المقدور کوشش کروں گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ چین کے بعد اسلام آباد میں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا، میں اس شہر کا بیٹا ہوں اور آج اپنا فرض نبھانے یافث نوید ہاشمی کے گھر آیا ہوں، اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سامنے اپنے مطالبات بھی رکھے۔
بعدازاں میڈیا کو جاری بیان میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ چین سے واپسی پر اسلام آباد آنے کا کہا ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ میں اس حوالے سے اپنا مکمل کردارادا کروں گا۔
https://taghribnews.com/vdchvwnkz23nxzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ