تاریخ شائع کریں2019 4 October گھنٹہ 17:41
خبر کا کوڈ : 439100

سیستان و بلوچستان میں زائرین کی خدمت کیلیے اربعین کمیٹی کا قیام

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اربعین کمیٹی کے سکریٹری رضابختیاری نے بتایا
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پانچ ہزار رضاکار اور حسینی خدام اربعین میں شرکت کے لئے کربلائےمعلی جانے والے پاکستانی زائرین کی خدمت کے لئے تیار ہیں
سیستان و بلوچستان میں زائرین کی خدمت کیلیے اربعین کمیٹی کا قیام
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پانچ ہزار رضاکار اور حسینی خدام اربعین میں شرکت کے لئے کربلائے معلی جانے والے پاکستانی زائرین کی خدمت کے لئے تیار ہیں
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اربعین کمیٹی کے سکریٹری رضابختیاری نے بتایا کہ گذشتہ برس پینسٹھ ہزار پاکستانی زائرین ایران کے زمینی راستے سے کربلائے معلی کے لئے روانہ ہوئےتھے۔ ان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اس سال تقریبا اسّی ہزار پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کے لئے ایران کے راستے کربلائے معلی جائیں گے - صوبہ سیستان و بلوچستان میں اربعین کمیٹی کے سکریٹری رضا بختیاری نے کہا کہ صوبے میں حسینی خدام اور کمیٹی کے رضاکار افراد پاکستانی زائرین کی ایران میں داخل ہونے کے موقع پر انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے جن میں قیام و طعام، ٹرانسپورٹ اور مذہبی معلومات کی فراہمی سبھی شامل ہے - رضابختیاری کا کہنا ہے کہ سالانہ دولاکھ پاکستانی زائرین ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لئے زمینی راستے سے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں داخل ہوتے ہیں - انہوں نے کہا کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے کربلائے معلی جانے والے پاکستانی زائرین کو جو زمینی راستے سے ایران میں داخل ہوں گے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پانچ ہزار حسینی خدام اور رضاکار پوری طرح تیار ہیں -
https://taghribnews.com/vdcgzy9tzak9wq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ