تاریخ شائع کریں2019 4 October گھنٹہ 17:37
خبر کا کوڈ : 439099

بنگلہ دیش کی وزیراعظم کی بھارت کے دورے پر نرندر مودی سے ملاقات

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر چار روزہ دورے پر کل نئی دہلی پہنچیں
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر چار روزہ دورے پر کل نئی دہلی پہنچیں۔ ان کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے
بنگلہ دیش کی وزیراعظم کی بھارت کے دورے پر نرندر مودی سے ملاقات
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر چار روزہ دورے پر کل نئی دہلی پہنچیں۔ ان کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان  پہنچنے کے بعد کہا کہ آسام میں نیشنل سٹیزن رجسٹر ( این آر سی ) سے بنگلہ دیش کو کوئی پریشانی نہیں ہے، اس سلسلے میں نیویارک میں اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم مودی سے پہلے ہی گفتگو ہوچکی ہے ۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ ورلڈ اکنامک فورم کی انڈیا اکنامک سمٹ میں شرکت کے لئے ہندوستان گئی ہیں جہاں وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہفتہ کو باہمی امور سمیت دریائے تیستا کے پانی تقسیم معاہدے اور دیگر معاون دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر بات چیت کریں گی۔
اس دوران آٹھ دریاؤں- منو، موهوری، کھووائی، پھینی، گمٹی، دھرلہ، دودھ کمار اور تیستا کے پانی کی تقسیم کو لے کر ایک فریم ورک پر بھی دستخط کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت این آر سی کے ذریعہ دراندازوں کی شناخت کررہی ہے ، جس میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیش سے آئے لوگ شامل ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcdnn0onyt0sz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ