تاریخ شائع کریں۱۲ مهر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۵:۲۳
خبر کا کوڈ : 439089

امریکا اور اسرائیل سازشوں کے ذریعہ اربعین کا راستہ روکنا چاہتے ہیں

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کا اس سال کا ملین مارچ ہر سال سے زیادہ پرشکوہ انداز میں منعقد ہوگا
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں عراق کے بعض شہروں میں بدامنی کے کچھ واقعات اور ان میں دشمنوں کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
امریکا اور اسرائیل سازشوں کے ذریعہ اربعین کا راستہ روکنا چاہتے ہیں
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کا اس سال کا ملین مارچ ہر سال سے زیادہ پرشکوہ انداز میں منعقد ہوگا
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں عراق کے بعض شہروں میں بدامنی کے کچھ واقعات اور ان میں دشمنوں کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ وہ اربعین کے پرشکوہ ملین مارچ کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کریں لیکن اربعین ملین مارچ ہر سال سے زیادہ پرشکوہ انداز میں نکالا جائےگا -
تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امام حسین علیہ السلام نے جو پرچم بلند کیا تھا وہ ظلم کے خلاف جنگ کا پرچم تھا کہا کہ امریکا اوراسرائیل جیسی دشمن طاقتیں سازشوں اور حیلوں کے ذریعے حقیقت کو چھپانے کی کوشش کررہی ہیں -
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے جارح قوتوں کے مقابلے میں یمن کے مظلوم عوام کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کی فتوحات نے آل سعود حکومت اور اس کےسرپرستوں کی عزت خاک میں ملادی - انہوں نے ایرانی عوام پر امریکا کے دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی استقامت و پامردی نے دشمنوں کی طرف سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو ان کی زیادہ سے زیادہ ذلت و رسوائی میں تبدیل کردیا ہے ۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس