تاریخ شائع کریں2019 3 October گھنٹہ 20:43
خبر کا کوڈ : 439066

امریکہ میں تارکین وطن کو دیکھتے ہی گولی ماردی جائے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو ٹانگ پر گولی مارنے اور بجلی کا کرنٹ لگآنے کا حکم دیا
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کی جانب سے شائع ہونے والی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو ٹانگ پر گولی مارنے اور بجلی کا کرنٹ لگآنے کا حکم دیا تھا۔
امریکہ میں تارکین وطن کو دیکھتے ہی گولی ماردی جائے
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کی جانب سے شائع ہونے والی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو ٹانگ پر گولی مارنے اور بجلی کا کرنٹ لگآنے کا حکم دیا تھا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کی جانب سے شائع ہونے والی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو ٹانگ پر گولی مارنے اور بجلی کا کرنٹ لگآنے کا حکم دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مہاجرین کو جنوبی سرحد عبور کرنے سے روکنے کے لیے سخت رویہ اپنانے کا کہا جس میں سرحدی باڑ میں کرنٹ چھوڑنے، چبھنے والی خاردار تار لگانے جو انسان کا گوشت تک کاٹ دے اور پانی اور سانپوں سے بھرے گڑھے بنانے کی بات شامل ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کی میکسیکو سے ملنے والی سرحد پر دیوار تعمیر کرنا ڈونلڈ ٹرمپ کا مرکزی پالیسی ہدف تھا۔دیوار کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لیے پینٹاگون نے فوجی فنڈز میں سے اس کی تعمیر کے لیے 3.6 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch-wnk-23nxvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ